اسلام آباد: وزیراعظم نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ساتھ ہی انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم جاری کردیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایات کر دی ہے، وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبورکرنے والے انسانی اسمگلروں کی نشاندہی کی جائے اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کیلیے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کیلیے فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔
وزیرِاعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعے میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی ہے۔
دریں اثنا وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کے لیے فوکل پرسن تعینات کر دیا۔