فائل فوٹو
فائل فوٹو

کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ڈیرہ غازی خان : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شئیر کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔