لندن: مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے تحفظات دور کرنے کیلیے لندن آنے کی دعوت دیدی۔
شاہد خاقان عباسی پارٹی سے اختلاف کے باعث جنرل کونسل اجلاس میں نہیں پہنچے تھے جس کے بعد پارٹی قائد نے ان سے رابطہ کیا ، دوسری جانب مفتاح اسماعیل بھی دعوت کے باوجود جنرل کونسل اجلاس میں نہیں گئے۔
دریں اثناسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کا کہنا تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکارکر دیا تھا۔