راولپنڈی : کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نوازعلی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔
عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا ، نواز رند سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
سابق سربراہ کالعدم بی این اے گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔