کراچی (اسٹاف ر پورٹر)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر بحری اممورفیصل سبزواری نے چئیر مین پورٹ قاسم اتھارٹی رئیر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ ستارہ امتیاز ملٹری کی کارکردگی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکی مدت ملازمت میں 12جولائی 2023سے مزید ایک سال کی توسیع کا نوتفیکیشن جاری کر دیا ۔
پورٹ قاسم کی مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کی چئیرمین شپ کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی کے ریونیومیں ناصرف اضافہ ہوا بلکہ مزدوروں کی مراعات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،ان کی ملازمت کی توسیع کی خبر پر پورٹ قاسم کے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔پورٹ قاسم سی بی اے کے رہنما چوھدری شہباز ،اور پیپلز لیبریونین کے عہدیداروں نے انہیں مبارک باد بھی دی ۔