کراچی (امت نیوز) تحریک انصاف کے روپوش رہنما علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے مولانا فضل الرحمٰن کے نام آڈیو پیغام جاری کردیا۔
تحریک انصاف کے رپورش صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے اپنے آیڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام کا ٹھکیدار بنا ہوئے ہیں، اور وہ جن پروجیکٹس کے افتتاح کررہے ہیں وہ سارے میرے منظور شدہ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس، درابن روڈ ، مریالی موڑ سے قریشی موڑ تک یہ منصوبے این ایچ اے کے ہیں، جو کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں منظور ہوئے، ار مولانا فضل الرحمٰن نے بلیک ملنگ کے ذریعے اور دھمکیاں دیکر منصوبوں پر کام روکا دیا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی کمیشن کے لئے 90 کروڑ کے منصوبے ساڑھے تین ارب روپے میں دئیے ہیں۔