مینگورہ: جی ٹی روڈ پر گیس سلنڈر لیکج سے خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچا دی

سوات (بیورورپورٹ)مینگورہ کے مین جی ٹی روڈ پر گیس سلنڈر لیکج سے خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچادی، آٹوز اور ڈیکوریشن اور سلنڈر دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں ، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق پرانے بس اڈہ کے قریب امجد سکنہ بلال کالونی کی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گیس سلنڈر اور آٹوزاینڈ ڈیکوریشن کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیاہے، آگ لگنے سے بجلی کی مین تاریں بھی جل گئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئ، بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔