سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الاضحیٰ بدھ 28 جون کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حج 27 جون بروز منگل کو ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے بھی پیش گوئی کی تھی کی رواں برس عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق  ذوالحجہ کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔