کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.5 نوٹ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
زلزلہ آنے کے بعد شہری خوف زدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے۔