ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ڈی آئی خان(امت نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی ایجنٹوں نےملکی معیشت کوجام کیا، ملکی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کیاگیا۔ ترقی کاسفرروک دیا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں ۔ ہم نے دھاندلی کےسرپرست رہنےدیئےنہ فائدہ اٹھانےوالے۔ ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ بلوں میں گھسےہیں۔ تلاش کےباوجودنہیں مل رہے۔ہم نےپاکستان میں14ملین مارچ کئے، ملین مارچ میں 3 کلومیٹرتک عوام کا سمندر تھا۔ آج ہم نے ان کا تختہ الٹ دیا۔ کسی پرالزام نہ لگاؤہم نےتمہاراتختہ الٹا۔ ہم نے تمہارا تختہ پارلیمنٹ کےذریعےالٹا۔ہم نے آئینی طریقے سے اسے اقتدار سے ہٹایا۔ ایک شخص نےاحتجاج کےنام پرحساس تنصیبات پرحملےکئے۔ چند روز پہلے ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا مگر سپریم کورٹ کے گملوں کا بھی خیال رکھا۔

آپ احتجاج کیلئے نکلے تو ریاست پر حملہ کیا۔ہم نےگزشتہ حکومت کےجبرکامقابلہ ڈٹ کرکیا۔ اسرائیل کے ایجنٹ ان کی حمایت کررہے ہیں۔ ہم نےتمہارےخلاف پہلےدن جو آواز بلندکی وہ صحیح نکلی۔ میں نےپہلےان کےنام بتادیئےتھےجواب اینکربتارہےہیں۔ان لوگوں نے سی پیک کو روکا۔سی پیک آج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں بلکہ تجارتی شاہراہ ہے۔