لاہور(بیورورپورٹ) گورنرپنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات میں کہاکہ آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے۔دوران ملاقات وفدنے گورنرپنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پردلائی۔نیشنل کونسل ہومیوپیتھی وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ،تحصیل اسپتالوں،ٹیچنگ اسپتالوں میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے، پنجاب کے بیشتر افرادہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پرہومیوپیتھی ڈاکٹربھرتی کیے جائیں۔