پنجاب کا بجٹ آج کابینہ میں پیش کیاجائے گا

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ نگران حکومت کی جانب سےپنجاب کا بجٹ آج کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ کا اجلاس 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے،بجٹ میں صوبے کے 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دی جائے گی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ متوقع ہے،بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پہلے سے مختص شدہ فنڈ کو برقرار رکھا جائے گا۔ بجٹ میں چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 325 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہوں گے، صحت کارڈ کیلئے 20 اب روپے، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والوں منصوبوں کیلئے 27 ارب روپے، زراعت کیلئے 20 ارب ارب روپے، صحت اور تعلیم کیلئے کم ازکم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:-پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی اجازت
صحت کیلئے 4 ماہ میں 70 ارب ، سکول ایجوکیشن کیلئے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 10ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 1 ارب، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی سکیموں کیلئے 7 ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔