لاہور: سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین اوران کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی، پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔