بلاوایو ( اُمت نیوز) آئی سی سی کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 175 رنز سے شکست دیدی۔
زمبابوے کے بلاوایو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے، کوشال میڈس 78 ، سماراوکراما 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار
Sri Lanka register a massive win against UAE to boost their net run rate early in the #CWC23 Qualifier 🔥#SLvUAE | 📝: https://t.co/Cky89mGgOb pic.twitter.com/glJKUWT9h2
— ICC (@ICC) June 19, 2023
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 180 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، وسیم اور اروند 39، 39 اور علی نصیر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔