نوشہرہ کینٹ میں خواجہ سراؤں نے تھانہ پر دھاوا بول دیا

نوشہرہ( اُمت نیوز)نوشہرہ کینٹ میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، اور اندر گھس کر تھانے میں توڑ پھوڑ کی۔ جب کہ پولیس خواجہ سراؤں کر دیکھ کر خاموش تماشائی بنی رہی۔خواجہ سراؤں نے جمع ہوکر تھانے میں احتجاج شروع کردیا، اور بتایا کہ گزشتہ رات چند اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء پر تشدد کیا، جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔