لاہور(اُمت نیوز)لاہورہائیکورٹ نےشیخ رشید اور سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانےکی درخواست پر رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کردیاہے،عدالت نے درخواست کوسماعت کیلئےلارجربینچ میں مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کوارسال کر دی۔ جسٹس محمدرضاقریشی نےمحمدآفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کےبعدسیاسی پارٹی کےسربراہ پارٹی صدارت کےاہل نہیں رہے ،ایک سیاسی رہنماکی حمایت پرشیخ رشید اورسراج الحق بھی پارٹی سربراہ کےاہل نہیں ہیں،شیخ رشیداورسراج الحق کی پارٹی صدارت سےہٹانےکیلئےالیکشن کمیشن کودرخواست دی،الیکشن کمیشن نےابھی شیخ رشیداورسراج الحق کیخلاف دی گئی درخواست پرکوئی فیصلہ نہیں کیا۔