ایشز سیریز،شاہین کے پہنچنے پر سٹیڈیم میں ‘دل دل پاکستان’ کی گونج

برمنگھم ( اُمت نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برمنگھم میں جاری ہے، شاہین کے پہنچنے پر سٹیڈیم ‘دل دل پاکستان’ کی دھن سے گونج اٹھا۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل دیکھنے سٹیڈیم پہنچے،

 

یہ بھی پڑھیں:۔نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار

ان کو دیکھ کر بارمی آرمی کے میوزیشن نے خاص انداز میں دل دل پاکستان کی دھن بجا کر سماں باندھ دیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

خیال رہے کہ ایشزسیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 281 رنز کا ہدف دیا ہے، تعاقب میں آسٹَریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔