تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، فائل فوٹو
تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، فائل فوٹو

میئر،ڈپٹی میئر کراچی کا10دن میں یوسی الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر کراچی میں مسائل بہت ہیں، وسائل محدود ہیں،تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، کراچی میں کام ہوتا نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کرتے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی 10دن میں یوسی الیکشن لڑیں گے ،ان کاکہناتھا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،حب ڈیم کی نئی کینال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے تعمیر کریں گے۔

یئر کراچی نے کہا کہ وال چاکنگ اور پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی،چیزوں کو ٹھیک کرنے سے چلانا ہماری ترجیح ہوگی،بارش سے مسائل، نالوں کی صفائی و تعمیر کیلئے کام جاری ہے،نالوں کی صفائی کا عمل 4ماہ میں مکمل ہو گا۔