کراچی: اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 4 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 291 روپے پر فروخت ہورہا ہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر کے بعد ڈالرکی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287.45 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔