کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 22 جون کے لیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔