لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ان کی ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظورکرلی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ بھی درج ہے۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے۔