اسلام آباد: کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند مارا گیا۔
دہشت گرد کمانڈر سربکف مہمند کی موت انتہائی پرسرار حالات میں ہوئی، دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ سربکف کی موت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
پچھلے دنوں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا میں سربکف کو زہر دیے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔
سربکف مہمند ایک طویل عرصے سے دہشت گرد کارروائیوں میں مشغول تھا اور غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہا تھا۔
اپنے علاقے میں سربکف جھوٹ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، علاقائی امن پسند لوگ سربکف کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، بھتہ خوری اور بد اخلاقی کی وجہ سے اس کے اپنے ہی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔