ڈاکو مغویوں کو لیکر کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ فائل فوٹو
ڈاکو مغویوں کو لیکر کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کیا اور درانی مہر تھانہ کی پولیس پکٹ 219 سے تین اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس اہلکاروں میں لیاقت بھیو، میرہزار نند وانی اور الیاس بھٹو شامل ہیں۔ ڈاکو اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو لیکر کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے مغویوں کی بایابی کیلیے ڈاکوئوں کے پیچھے روانہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو نہ صرف شہریوں بلکہ پولیس اہلکاروں کے لئے بھی درد سر بنے ہوئے ہیں۔ ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کے اغوا کے واقعات اس سے قبل بھی ہوچکے ہیں۔