بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

عمران خان و دیگرپر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،سابق رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تینوں کو 11جولائی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی کے اعتراضات پر رُکن الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری پر چارج فریم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر تینوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

فریقین کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ سماعت سے متعلق کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے۔ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ فریقین آج بھی الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔