اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر،اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت سے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود قریشی آج ایف 8 کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس کی عدالت میں پیش ہوئے ، دونوں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیاہے ۔
فاضل جج نے دونوں رہنماﺅں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں ۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد، ایف ایٹ کچہری سے فرار کے روح پرور مناظر pic.twitter.com/P6E1eRbKn1
— Umar Hayat Khan🇵🇰 (@umarhayat550) June 20, 2023