اسلام آباد: 9 مئی کے واقعات کے بعد تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی، عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید خان نے سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔شہر یار آفریدی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی تھی۔
عدالت نے پیر کو شہریار آفریدی کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔