ہائیکورٹ کے 24 ججز پر مشتمل ٹریبونلز قائم- فیصلہ دس جنوری تک ہوگا، فائل فوٹو
 ہائیکورٹ کے 24 ججز پر مشتمل ٹریبونلز قائم- فیصلہ دس جنوری تک ہوگا، فائل فوٹو

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کا قیام چیلنج کردیا

اسلام آباد: جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین کے مطابق سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، عام عدالتوں کی موجودگی میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے مقدمات نہیں چلائے جاسکتے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فوج وفاق کے ماتحت ہے جبکہ صوبوں میں امن و امان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، فوج ایگزیکٹو کے ماتحت ہے جبکہ مقدمات چلانا عدلیہ کا کام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے اور عدالت تمام سویلینز کے مقدمات عام عدالتوں میں بھجوانے کا حکم دے۔

درخواست میں سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت سویلیز کے خلاف جاری کارروائی پر فوری حکم امتناعی جاری کرے اورعدالت ملٹری کورٹس میں سویلینز کے بھجوائے گئے مقدمات کی تفصیل طلب کرے۔