لاہور: پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر وہاڑی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔