فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس سپریم کورٹ سےاعتزاز احسن ، لطیف کھوسہ کی ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر وکلااعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلیے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔