پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 19 اور 20 جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو گٸی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19 جون شب 12 بجے سے ختم ہوگٸی۔

وٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گٸے، منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوٸی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کر دیا۔