سعودیہ : غیر قانونی طور پرحج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ (امت نیوز) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والوں کو 6 ماہ قید ہوگی، جب کہ 50 ہزار ریال جرمانہ بھی ہوگا۔ جب کہ اقامہ ہولڈرز کو سزا اور جرمانے کے علاوہ ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے تمام داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی-