خان پور(امت نیوز) فیروزہ کے علاقے میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3 خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور کے علاقے فیروزہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3 خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔
خاکروبوں کی اموات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور کمشنر بہاولپورڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضروری حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی جائے۔