مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) فلسطینی حریت پسند نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 4 اسرائیلی کو جہنم واصل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستی کے قریب فلسطینی حریت پسند نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جہنم واصل ہو گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی میگن ڈیوڈ اڈوم ایمرجنسی سروسز نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع بستی ایلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور چار زخمیوں کے بارے میں بتایا ہے کہ ان زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نیوز نے بتایا کہ ایک فلسطینی مسلح شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا اور فورسز دوسرے کی تلاش کر رہی تھیں۔ فلسطینی حکام نے فوری طور پر ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔