رجسڑار سپریم کورٹ عشرت علی ریٹائرڈ ہوگئے

اسلام آباد(امت نیوز) رجسڑار سپریم کورٹ عشرت علی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ رجسڑار سپریم عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے فئیر ویل دے دیا گیا۔

رجسڑار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ جس کے بعد ایڈیشنل رجسڑار عبدالرزاق بطور رجسڑار فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سے قبل 3 اپریل کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔