ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو

کراچی : کلاکوٹ میں مقابلہ،جھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے لیاری گینگ وارجھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق لیاری میں کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے جھینگو گروپ کے انتہائی مطلوب کارندے فرحان عرف خلیفہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس ایس پی عارف عزیزکا کہنا ہے کہ ملزم نے 7 جون کو طارق نامی شہری کو گولی مارکرزخمی کیا تھا،ملزم نے 2 روز قبل ٹھیکیداروں سے بھتہ طلب کیا نہ دینے پر دھمکیاں دی تھیں،ادھر پاک کالونی ڈگری کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،زخمی ملزمان میں شاہنوازعرف شانی،سرورعرف دانا اوررمضان شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اوردیگرسامان برآمد ہوا ہے،ملزمان موٹرسائیکل چوری،چھیننے،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان عادی جرائم پیشہ اورماضی میں بھی جیل جاچکے ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں ابراہیم حیدری میں امان نام ملزم کو فروخت کرتے تھے۔