راولپنڈی (اُمت نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)قاضی محمد امین احمد انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،جسٹس قاضی محمد امین لاہور ہائیکورٹ میں 7نومبر2014سے25مارچ2019تک جج رہے۔
چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی،جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔
جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی۔
قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔