یونان کشتی حادثہ،گوجرانوالہ ریجن کے لاپتہ افراد کی تعداد 111 ہو گئی

اسلام آباد(اُمت نیوز)یونان میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے سانحے میں گوجرانوالہ ریجن کے لاپتہ افراد کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے لاپتہ افراد میں زیادہ تعداد گجرات اور گوجرانوالہ کے رہائشیوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر وہاڑی سے گرفتار
متاثرہ فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جانے کا کام آج بھی جاری ہے،دوسری جانب یونان کشتی حادثے کے درج مقدمات کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
23 مقدمات ایف آئی اے کے تھانہ گوجرانوالہ اور 8 گجرات میں درج کیے گئے ہیں۔یونان کشتی حادثے میں اب تک 13 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا۔
ان انسانی اسمگلرز میں سے 7 گوجرانوالہ اور 6 گجرات میں گرفتار ہوئے ہیں۔