رائے ونڈ میں قاری کی درندگی کا شکار بچہ چل بسا

 

لاہور(بیورورپورٹ)رائے ونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10 روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،تحقیقات جاری ہیں۔