کوئٹہ میں سکول کے باہر کھڑے طلبا پر نامعلوم افراد نے خنجروں سے حملہ کر کے 10 طلبا کو شدید زخمی کر دیا۔
خوفناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں پیش آیا جہاں نجی اسکول کے طلبا اسکول کے باہر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ہلہ بول کر طلبا کو خنجر گھونپ دیئے۔ طلبا میں بھگدڑ مچ گئی تاہم 10 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی طلبا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔