اسلام آباد: آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان نے امریکا سے پھر مدد مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو ملک کی معاشی صورت حال سے آگاہ کیا اور آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے تعاون کی یقین دہانی کروا دی، ڈونلڈ بلوم آئی ایم ایف سے پروگرام کی بحالی کیلیے بات چیت کریں گے۔