عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی وزیر کو کل پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کارروائی میں عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو کل پیش ہونے کا حکم دیدیا،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں میں سمن جاری کروں؟ کل ان کو بلائیں چارج فریم کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائمقام ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول غلام فاروق کی تعیناتی کیخلاف کیس میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کارروائی پر سماعت ہوئی، وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی عدم پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم  ہو گئی۔

جسٹس بابرستار نے دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وزیر صاحب کہاں ہیں ؟وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام نے کہاکہ وہ بیمار ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹ لائے ہیں، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی؟کیا  آپ چاہتے ہیں میں سمن جاری کروں؟ کل ان کو بلائیں چارج فریم کروں گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو کل پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے وفاقی وزیر اورسیکریٹری کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر احکامات جاری کیے ۔