سلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کیلیے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو پیش ہونے کیلیے کل تک کا وقت دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ ایسے کیسے گرفتار ہو جائیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نظیر موجود ہے بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو؟.
عدالت نے کہاکہ ہم کل تک کا وقت دے دیتے ہیں، درخواست گزار پیش ہو جائیں،قانون واضح ہے درخواست گزارعدالت میں موجود نہیں، عدالت نے کہاکہ ضمانتیں سیشن عدالت سے مسترد ہو چکی ، قانون بہت واضح ہے ۔
عدالت نے کہاکہ جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں کیا وہ عام آدمی کو بھی دیا جاتا ہے ۔