اسلام آباد: دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت سے علیحدگی کاامکان ہے ، سیاسی جماعت کی جانب سے سرپرائز دینے کی تیاریاں بھی پوری کر لی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی۔
رائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اینٹی نواز قوتوں کو اکھٹا کرنے کا عزم ہے۔