لڑکا لڑکی تشدد کیس، 5 مجرموں کی اپیلیں مسترد

تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہے گی۔ عدالت

               
June 21, 2023 · |, قومی
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فائل فوٹو

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں 5 مجرموں کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے  تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت 5مجرموں کی سزائوں کیخلاف اپیلیں خارج  کردیں.

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔