عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

یو سی 119ہنگامہ آرائی کیس، پیپلزپارٹی کا امیدوار نااہل قرار

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے یو سی 119ہنگامہ آرائی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید الدین کو  بلدیاتی الیکشن کیلیے نااہل قرار دیدیا، آر او ، اے ڈی سی قائم اکبر نمائی کے آئندہ الیکشن ڈیوٹی پر پابندی عائدکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ، ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کے دستخط  ہیں،فیصلے پر ممبر الیکشن کمیشن بابرحسن اور جسٹس (ر)اکرام اللہ خان کے بھی دستخط ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایس ایچ او علی دھامرہ کیخلاف چیف سیکریٹری او رآئی جی سندھ کو کارروائی کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے قائم اکبر نمائی کی معطلی کا حکم واپس لیتے ہوئے  ہدایت کی کہ پولیس انکوائری کرکے ذمے داروں کو گرفتار کرے ۔