اہلکار طالب سیال کی تشدد سے طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او قابل بھیو موقع سے فرار ہوگیا۔ فائل فوٹو
اہلکار طالب سیال کی تشدد سے طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او قابل بھیو موقع سے فرار ہوگیا۔ فائل فوٹو

ایس ایچ او کا اپنے ہی تھانے کے اہلکار پر تشدد، حالت خراب

گھوٹکی : تھانہ میرپور ماتھیلو کے ایس ایچ او نے دفتر بلاکر اپنے ہی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ میرپور ماتھیلو میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایس ایچ او نے دفتر بلاکر اپنے ہی اہلکار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اسپتال پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار طالب سیال نے ایس ایچ او قابل بھیو کی گاڑی کا بغیر اجازت ٹائرتبدیل کیا تھا، جس پر ایس ایچ او آگ بگولا ہوگیا اور اس نے اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اہلکار کی حالت خراب ہو گئی اور اسے ساتھی اہلکاروں نے اسپتال پہنچایا۔

اہلکار طالب سیال کی تشدد سے طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او قابل بھیو موقع سے فرار ہوگیا۔ ہیڈ محرر شبیرابڑو کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ایچ او کو کوئی حق نہیں کہ کسی اہلکار پر تشدد کرے۔

دوسری جانب متاثرہ اہلکار نے بتایا کہ ایس ایچ او نے زمین پر گرا کر تشدد کیا جس سے بیہوش ہوگیا تھا، میرا قصور یہ تھا کہ ایس ایچ او کی گاڑی کا بغیر اجازت ٹائرتبدیل کیا تھا۔

متاثرہ اہلکار کے ورثا کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔