کوئٹہ: چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سنگین غداری کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔
چیف جسٹس نعیم اختر افغان و جسٹس محمد نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگین غداری مقدمے کیس کی تاریخ دیدی۔ عدالت نے سنگین غداری مقدمے کی سماعت 25 جولائی کو مقرر کر دی۔سماعت سے متعلق عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
سنگین غداری مقدمے کی درخواست سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق شر نے جمع کروائی تھی جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ سابق وزیراعظم پر اسمبلی توڑنے اور آرٹیکل 5 اور 6 کی خلاف ورزی پر آئینی درخواست دی گئی تھی۔