کراچی(اسٹاف رپورٹر) کھالیں جمع کرنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے پر دینی جماعتیں اور حکومت سندھ آمنے سامنے آگئی، دینی جماعتوں نے کمشنر کراچی کے تاخیری حربوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔
جے یو آئی کے رہنما قاری عثمان نے کہا ہےکہ ضابطہ اخلاق کے باوجود این او سی میں نئی شرائط لگائی جارہی ہیں، جامعہ عثمانیہ شیر شاہ اور دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میں علماء کرام سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق و معاہدے کےبعد نئے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز فوری این او سی جاری کریں، بصورت دیگر زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔