اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) اینکر پرسن وصحافی صابر شاکر کے گھر پولیس کا چھاپہ، کلاشنکوف برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے صحافی محمد صابر شاکر کے گھر پر ان کی گرفتاری کی غرض سے سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا ، تلاشی کے دوران رہائشی کمرہ کی الماری سے ایک عدد لوڈ شدہ کلاشنکوف برآمد ہوئی ۔
ایف آئی آر کے مطابق صابر شاکر اور خاندان کے دیگر افراد گھر میں موجود نہیں تھے پولیس کو کلاشنکوف کا لائسنس یا اجازت نامہ نہیں ملا جس پر پولیس نے کلاشنکوف معہ ایمونیشن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔