کراچی (امت نیوز) اردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا گیا۔ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی نہیں بچ سکے، ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔ایس ایچ او منگھوپیر تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور اہلکارارسل شوکت کاابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
اس نے گلشن معمار تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا، لیکن وہ اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لے جا رہا تھا، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔